ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں مرکزی حکومت کے خلاف سی آئی ٹی یو کا احتجاج

بھٹکل میں مرکزی حکومت کے خلاف سی آئی ٹی یو کا احتجاج

Wed, 08 Jan 2020 20:45:59    S.O. News Service

بھٹکل:8؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)مزدوروں کے حقوق کا تحفظ، بڑھتی قیمتیں سمیت اپنی مختلف مانگوں کو حل کرنے کا مطالبہ لے کر سنٹر آف انڈین ٹریڈ یونین بھٹکل تعلقہ سمیتی (سی آئی ٹی یو ) کی جانب سے بھٹکل میں احتجاجی ریلی کا اہتمام کرتےہوئے تحصیلدار کے توسط سے ریاستی گورنر کے نام  میمورنڈم سونپاگیا۔

پرانے بس اسٹانڈ کے قریب پبلک چبوترے پر جمع ہوئے یونین کے کارکنان نے سی آئی ٹی یو کے حق میں نعرے لگائے۔ پھر وہاں سے ریلی کی شکل میں تحصیلدار دفتر پہنچ کر میمورنڈم سونپا۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 21ہزار روپئے ماہانہ مشاہیرہ ، غیر منظم مزدوروں کو پی ایف، پنشن ، سماجی تحفظ ، راشن کارڈ اور مزدور قوانین کا لازمی نفاذ  ،ریلوے سمیت کئی سرکاری اداروں کا خانگیانہ سمیت کئی  ایک مزدور سمیلن میں لئے گئے  فیصلوں کونافذ کیا جائے۔ میمورنڈم میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹمکور سمیلن کے موقع پر آنگن واڑی کارکنان پر عائدکردہ مقدمات کو واپس لیا جائے۔ تحصیلدار دفتر کے افسر بھاسکر بھٹ نے میمورنڈم قبول کیا۔ تعلقہ کی آنگن واڑی ، آشا، اور گرم کھانا ملازمین احتجاج میں شریک تھیں۔ سی آئی ٹی یو کے پنڈلک نائک، پشپاوتی نائک ، جئے لکشمی نائک، سبینہ ، منگلا نائک، شائستہ ، گیتا نائک، کومل دیواڑیگا، نیتراوتی نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: